Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسلا دھار بارشیں ،قطر ڈوب گیا

ریاض ۔۔مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے قطر کی معروف شاہراہوں اور محلوں کو غرق آب کر دیا ۔ ٹریفک معطل ہو گیا ۔ ایوان سلطنت کے بیشتر محلوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا ۔ زندگی مفلوج ہو گئی ۔ مقامی شہریوں نے دوحہ کی سڑکوں پر لوگوں کی تیراکی کے مناظرکے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کر دئیے ۔ قطری عوام نے سرکاری عہدیداروں کی منظر نامے سے غیر حاضری اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے مناظر منکشف ہونے پر شکایت کے انبار لگا دئیے ۔کئی لوگوں نے سوال کیا کہ اگر اس طرح کی بارش سے ہمارے ملک کا پورا ڈھانچہ تباہ و برباد ہو گیا تو ہماری حکومت ورلڈ فٹبال کپ کے انتظامات کیونکر کرسکے گی ؟
 

شیئر: