Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساؤتھ کیرولینامیں تقریب کے دوران حادثہ، درجنوں افراد زخمی

    کلیمنسن - - - - سائوتھ کیرولینا کی کلیمسن یونیورسٹی کے قریب ایک عمارت میں تقریب کے  دوران انتہائی ہولناک  واقعہ اس وقت پیش آیا  جب عمارت اچانک منہدم ہو گئی ۔ حادثہ کے  وقت لوگ ناچ گانے میں مصروف تھے ۔ ملبہ گرنے سے پارٹی میں شریک 30افراد متاثر ہوئے جن میں سے  متعدد  اور کچھ شدید زخمی ہو ئے  ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ منعقد ہونیوالی  بالائی عمارت پہلے ٹوٹی  اور پھر اس کا ڈھانچہ نچلی منزلوں پر گھرا جس کے بعد پوری عمارت منہد م ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کی نچلی سطح کو بڑا حصہ پہلے ہی ٹوٹ چکا ہے ۔ جہاں یہ حادثہ ہوا ہے  وہ علاقہ کلیمنسن اپارٹمنٹ کمپلیکس کے نام سے جانا پہنچانا جاتا ہے۔  حادثے سے متعلق جو  ویڈیو ز اور تصویریں جاری ہوئی ہیں ان میں صاف نظر آتا ہے کہ عمارٹ ٹوٹنے اور ملبہ گرنے کی آواز سے گھبرائے ہوئے پریشان حال افراد چیختے چلاتے ہوئے موقع سے نکل بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔عمارت کی پہلی منزل سے بھی کچھ لوگ یہ  نظارہ دیکھ رہے تھے مگر چندمنٹ میں  وہ بھی عمارت کے ساتھ ساتھ 20 منٹ میں جاگرے ۔ موقع پر موجود افراد اور قریب سے گزرنے والے لوگوں نے زخمی کو ملنے سے نکالا حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 30زخمیوں کو جن کی حالت نازک ہے۔ اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے تاہم یہ بھی نہیں معلوم ہو سکتا کہ زخمیوں کی حالت کیسی ہے ۔ مقامی بلدیاتی نظام نے جو عمارتوں وغیرہ کی نگرانی کرتے ہیں ۔ حادثہ کے اسباب جاننے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ وہ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں  عمارت کب بھی تھی۔ اس کامعائنہ کب ہوااور کس نے اس کی تعمیر کی اجازت دی تھی ۔ ذمہ دار  یوں کا تعین اس کے بعد ہی ہو گا ۔
مزید پڑھیں:- - - -برطانوی پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ روبوٹ بطور گواہ پیش

شیئر: