Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزرا کی کرپشن کا انکشاف‘ تحقیقات شروع

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے پہلے دور حکومت کے ابتدائی 100 دن کے دوران ہی وفاقی حکومت میں شامل 3 وزرا کی جانب سے کرپشن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق الزام کے بعد وزیر اعظم نے 3 وفاقی وزرا کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں شامل3 وفاقی وزرا پر کرپشن کا الزام آ گیا ، جس کے بعد وزیر اعظم نے فوراً تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرپشن کا الزام ثابت ہونے وزیر اعظم وزرا کو برطرف کر دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزراکے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف جمعرات کوکابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کوکابینہ اجلاس والے کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق میں ابتدائی رپورٹ موصول ہو چکی ہے اور الزام ثابت ہونے پر وہ کسی قسم کی گنجائش نہیں رکھیں گے اور کرپٹ وزرا کو برطرف کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال سے کرپشن کے خلاف لڑائی کررہا ہوں، اس معاملے پر میں کسی سے سمجھوتا نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے انکشاف کے بعد کابینہ روم کے شرکا پر سکتہ طاری ہو گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ججز انگریزی میں فیصلے کیوں لکھتے ہیں؟

شیئر: