Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی حقیقت بتانے میں 18دن کیوں لگے؟

ریاض ۔۔۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا کہ حتی الامکان دقیق ترین معلومات پیش کرنے کے جذبے نے جمال خاشقجی سے متعلق حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے میں 18دن لگائے۔امریکہ کو بھی ابو غریب جیل کے مسئلے پر رپورٹ پیش کرنے میں وقت لگا تھا۔ الجبیر سے فوکس نیوز کے نمائندے نے دریافت کیا تھا کہ آخر خاشقجی رپورٹ پیش کرنے میں سعودی عرب کو 18دن کیوں لگے؟ انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ یہ ملی تھی خاشقجی قونصل خانے سے نکل چکے ہیں۔ ترکی میں ہماری ٹیم نے سابقہ رپورٹوں میں تضادات کی نشاندہی کی۔ حقیقی واقعات تک رسائی پر پبلک پراسیکیوٹر نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ابتدائی رپورٹیں غلط تھیں۔ بعد میں پتہ چلا کہ قونصل خانے میں جو کچھ ہوا وہ جرم کے دائرے میں آتا ہے۔ رفتہ رفتہ موجودہ نتائج تک رسائی حاصل کی گئی۔ امریکہ کو ابو غریب جیل کی رپورٹ پیش کرنے میں 2ماہ لگے تھے۔
مزید پڑھیں:- - -وادی الدواسر: مکان کو موبائل سینٹر بنانے والا گرفتار

شیئر: