Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کیساتھ اداکاری نہیں کر پاتا،سیف علی

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ہی کہہ چکا ہوں کہ میں کرینہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں نے یقینی طور پر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان حد کو واضح کر رکھا ہے۔ اس حد کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے جب کہ والد منصور علی خان پٹودی کی وفات کے بعد میں ہی اس گھر کا بڑا ہوں اور اسی وجہ سے میرا طرز زندگی بالکل مختلف ہے۔سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ میں جب بھی کرینہ کے ساتھ اسکرین پر آتا ہوں تو صحیح طرح سے اداکاری نہیں کرپاتا اور اسی وجہ سے میں اس کردار میں بور نظر آتا ہوں ۔میں بھرپور توانائی کے ساتھ کرینہ کا مقابلہ نہیں کر پاتا اور یہ بات ایسی ہی ہے جیسے میں اپنے ساتھ ہی کھیل رہا ہوں جو کہ اچھی بات نہیں۔
 

شیئر: