Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احد رضا اور مومنہ کا ”کوکورینا“ کلاسک گانے کا قتل ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو احد اور مومنہ کی آواز میں ”کوکورینا“ بالکل پسند نہیں آیا۔کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں پیش کئے گئے احد رضا میر اور مومنہ مستحسن کے گانے ”کوکو رینا“ پر مداحوں کی تنقید کا سلسلہ تو جاری ہی تھا کہ اس میںوفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا۔کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں احد رضا میر کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ 19 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی تھی۔ اس گانے کا ریمیک ورژن مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا تاہم اب شیریں مزاری نے کوکو اسٹوڈیو کا”کوکو کورینا“ سننے کے بعد ٹویٹرپراپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ خوفناک! ایک عظیم کلاسک کو تباہ کر دیا گیا۔ کوک اسٹودیو نے اس کلاسک گانے کے اس طرح سے قتل عام کی اجازت آخر کیوں دی؟
 

شیئر: