Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ ریاض یونٹ کی تشکیل نوکی تقریب

 تنظیم کوریاض میں گراس روٹ لیول سے منظم کیا جائیگا، تحریک مکمل خود مختار کشمیر کے حصول تک جاری رہے گی، جے کے ایل ایف ریاض کے عہدیداران کا خطاب
  ذ ۔ م  ۔ ریاض
 
    جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ریاض کے زیراہتمام باڈی کی تشکیل نو کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں عہدیدارن اور کارکنوں نے بھر شرکت کی ۔اجلاس میں نئے عہدیدارن کا انتخاب کیا گیا۔ انتخابات کے مطابق انجینیئر عامر رشید کو صدر اور ولید عبداللہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے نومنتخب صدر انجینیئر عامر رشید نے کہا کہ لبریشن فرنٹ تحریک آزادی کی روح رواں ہے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کو الریاض میں گراس روٹ لیول سے منظم کیا جائیگا۔مقبول بٹ شہید کشمیریوں کے ہیرو ہیں۔ شہیدِ کشمیر مقبول بٹ نے پھانسی کا پھندا چوم کر یہ ثابت کیا کہ آزادی کی تحریک میں پھانسی کا پھندہ حائل نہیں ہو سکتا۔ امان اللہ خان کی  مسلسل جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔یاسین ملک تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری قوم دنیا کی آزاد قوموں کی صف میں کھڑی ہو گی۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری ولید عبداللہ نے کہا کشمیر لبریشن فرنٹ نے ہر دور میں قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے کیے اور آزادی کے لیے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی قربانیاں دنیا سے پوشیدہ نہیں  ۔ ہم قوم کو نا امید نہیں کرینگے۔ تحریک مکمل خود مختار کشمیر کے حصول تک جاری رہے گی ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے فنانس سیکرٹری  نوید اجمل نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کشمیریوں کو ان کا بنیادی پیدائشی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق آزادی دلانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں  ۔اجلاس سے منظور احمد چشتی ،سردار سلیم آفتاب،مصور ملک ، راجہ نوید ،شاہد شیخ،برکات حیدری، سردار شاہد، عاطف عنایت، ثاقب جاوید ، تیمور زمان،بلال خان، کاشف جرال،ابرار رزاق، راشد مینر،راجہ مظفر خان شمس خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنے قائد اورآزادیٔ کشمیر کے ہیرو امان اللہ خان کی جلائی ہوئی شمع کو منزل کے حصول تک روشن رکھیں گے اور ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی خود مختاری اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -جدہ :مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کا عشائیہ
 

شیئر: