Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی کی شادی کی اٹھارویں سالگرہ

کراچی: شاہد آفریدی کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستان کے نامور کرکٹر آل راونڈر شاہدخان آفریدی نے اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ اپنے گھر میں فیملی کے ساتھ سادگی سے منائی۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی نادیہ آفریدی اور صاحبزادیوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں جو وائرل ہو گئیں۔بوم بوم نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں شادی کی اٹھارویں سالگرہ ایک خاص خاتون کے ساتھ منا رہا ہوں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ نادیہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کرکٹ ہیرو شاہد آفریدی نے 18سال قبل اپنی کزن نادیہ سے شادی کی تھی۔ شاہد آفریدی کی 4 بیٹیاں ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: