Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی ٹیم انتظامیہ اختلافات کا شکار، ثقلین حسن سردار آمنے سامنے

 
  مسقط:پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ ہند کیخلاف اہم میچ میں کوچ محمد ثقلین نے مجھ سمیت کھلاڑیوں سے بدتمیزی کی جبکہ ثقلین کا کہنا ہے کہ حسن سردار کی جانب سے ہر معاملے میں مداخلت کی وجہ سے کیمپ کے دوران ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔ عمان میں جاری ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دونوں میں جھگڑے کی اطلاعات کے بعد ثقلین نے ٹیم کوچھوڑدیا ۔ حسن سردار کا کہنا ہے کہ کوچ محمد ثقلین کو کھلاڑیوں سے بدتمیزی سے روکا تو میرے ساتھ بھی بدتمیزی کرنے لگے، میں نے ثقلین کو عہدے سے ہٹانے اور وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا اور ہاکی فیڈریشن کو کہا کہ ثقلین کو معطل کرکے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کرے۔ مینجرنے بتایا کہ محمد ثقلین کبھی ڈسپلن کا پابند نہیں رہے اورکھلاڑی کی حیثیت سے بھی وہ 3 مرتبہ معطل ہوئے تھے۔دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ منیجر حسن سردار سے کیمپ کے دوران ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے جس کی بنیادی وجہ ان کی جانب سے ہر معاملے میں غیر ضروری مداخلت تھی ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کوآگاہ بھی کیا تھا، ایکشن لیا جاتا تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے صدر کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: