Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو کے400گو ل مکمل

   روم: اطالوی فٹبال کلب جوونٹس میں شامل ہونے والے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ رونالڈو یورپ کی پانچوں بڑی لیگز میں مجموعی طور پر 400 گولز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ ان کے روایتی حریف اور ان فٹ ہو جانے والے ارجنٹائنی کھلاڑی لیونل میسی 389 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ رونالڈو نے یہ کارنامہ اطالوی لیگ میں انجام دیا۔ رونالڈو نے جوونٹس کو برتری دلائی تھی تاہم یہ میچ 1-1 سے برابر ہوگیا تھا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: