Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پے ٹی ایم ‘‘کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی سیکریٹری بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار

نوئیڈا۔۔۔۔آن لائن ترسیل زر خدمات فراہم کرنیوالی کمپنی ’’پے ٹی ایم‘‘کے بعض ملازمین نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او) وجے شیکھر شرما کے کمپیوٹر سے تمام اہم معلومات چوری کرلیں۔وجے کی شکایت پر  پولیس نےکمپنی کے ملازم دیویندر، سیکریٹری سونیادھون اوراس کے شوہر روپک کو گرفتار کرلیا۔تفتیش کے دوران  سونیا نے بتایا کہ اس نے شیکھر کے کمپیوٹر سے خفیہ معلومات چُراکر کولکتہ بھیج دیا تھاجہاں سے شیکھرسے تاوان طلب کیا جانے لگا۔ سونیا تقریباً10سال سے کمپنی میں ملازم ہے اس نےسی ای او کے کمپیوٹر سے اہم  ڈیٹا چوری کرکے کولکتہ کے رہنے والے روہت کو دیدیں جس نے وجے شیکھر شرما سے فون پرکہا کہ اگر  10کروڑ روپے جلد ادا نہ کئے گئے تو تمام معلومات عام کردی جائیں گی۔ اجے شیکھر نے پولیس کو بتایا کہ 10اکتوبر کو پہلے 67روپے اور پھر 15اکتوبر کو 2لاکھ روپے روہت کے کھاتے میں ٹرانفر کردیئے گئے بعد ازاں 10کروڑ روپے کا مطالبہ شروع کردیا گیا۔پولیس نےتینوں کیخلاف بلیک میلنگ کی رپورٹ  درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -جہیز کا مطالبہ کرنے پر باراتیوں کو یرغمال بناکردولہے کا سرمونڈ دیا گیا

شیئر: