Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے ہانگ کانگ کا سفر30منٹ میں

  بیجنگ ...چین کو ہانگ کانگ کے ساتھ ملانے والے پل کو کھول دیا گیا ۔ یہ دنیا میں سمندر پر بنایا گیا سب سے طویل پل ہے۔ افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ بھی شریک ہوئے۔ ہانگ کانگ کو چینی شہرژوہائی سے اس پل کے ساتھ ملایاگیا ہے۔ پل کی لمبائی 55 کلومیٹر ہے۔ 20 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پل کی تعمیر میں10 سال لگے ۔ بحری جہازوں کے گزرنے کے لئے اس پل کو یک دریائی ڈیلٹا کے قریب زیر سمندر سرنگ سے بھی منسلک کیا گیا۔ پل کی تکمیل سے چین سے ہانگ کانگ کا سفر صرف 30 منٹ کا رہ گیا ۔

شیئر: