Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے عمران خان کی ملاقات

ریاض... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ریاض میں وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات ، عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے اگلے 3 سے 6 ماہ سخت ہوں گے۔مشکل حالات سے نکلنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جو بھی اصلاحات کریں گے اس کا اثر آنے والے دنوں پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے مزید قرضوں کی ضرورت ہے جس کے لیے آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ دوست ممالک سے بھی قرض حاصل کیا جاسکے۔

شیئر: