Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئل ٹینکرز کی ہڑتال ختم

کراچی:  گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے یقین دہانی کروائے جانے کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں میں مذاکرات ہوئے جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین شمس شہوانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گورنر نے مسائل کے حل کے لیے وفاقی وزیر اور اعلیٰ حکام سے بات کی ہے۔ عمران اسماعیل کی یقین دہانی پر ہڑتال کا اعلان واپس لے رہے ہیں لہٰذا ملک بھر میں تیل کی سپلائی بحال رہے گی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ احمد پور حادثے کے بعد قوانین بنائے گئے تھے کہ 20 سال پرانی گاڑیاں نہیں چلیں گی۔ آئل ٹینکرز والوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس بہتر بنائیں گے کیونکہ آئل ٹینکرز کے لیے پرانی گاڑیاں چلنا درست نہیں۔

شیئر: