Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو زیڈ 3 اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی نے نیا بجٹ اسمارٹ فون ویوو زیڈ 3 متعارف کرادیا ہے۔ فون میں 19:9 ایسپیکٹ ریشو کے ساتھ 6.3 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور 90.3 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ 4 جی بی ریم کے ساتھ فون میں اسنیپ ڈریگن 670 پروسیسر جبکہ 6 جی بی ریم کے ساتھ اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل کا پرائمری سینسر اور 2 میگا پکسل کا سیکنڈری سینسر شامل ہے۔ سیلفی کے لیے فون کے فرنٹ پر 12 میگاپکسل کا ڈوئل پکسل سینسر دیا گیا ہے۔فون کو 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سینسر کو بھی جگہ دی گئی ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3315 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 1598 یان ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: