Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہت مضبوط ہے، گلین میکسویل

 
ابوظبی:آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہت مضبوط ہے اور اس نے کامیابی سے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ آج سے شروع ہونے والی سیریز کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے میکسویل کا کہنا تھا کہ ہم اس سیریز میں کامیابی کے لئے بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نے پاکستان اور زمبابوے کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی تھی لیکن فائنل میں پاکستان نے ہم سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔عالمی نمبرایک پاکستانی ٹیم نے حالیہ برسوں میں بہت اچھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہے۔ اس لیے ہمیں سیریز میں کامیابی کیلئے میزبان ٹیم کے مقابلے میں زیادہ بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔ میکسویل کا کہنا تھا کہ مجھے2014 ء میں پاکستان کے خلاف سیریز یاد ہے جہاں میں نے 76 رنز کی اننگز کھیل کرآسٹریلیا کو ہدف کے حصول میں مدد کی تھی اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں گراونڈ بہت خوب صورت ہیں لیکن وکٹیں نسبتاً سست ہیں۔ میکسویل نے کہا کہ امید ہے یہاں ہم تماشائیوں کو محظوظ کر نے میں بھی کامیاب رہیں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: