Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کا حکومت کو چیلنج

اسلام آباد... سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے ایل این جی سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے وفاقی وزراءکے الزامات کو غلط ثابت نہ کیا تو جیل میں ڈالیں۔اگر وزراءالزامات ثابت نہ کر سکتے تو معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے ذریعے پاکستا ن کی تاریخ کی سستی ترین بجلی پیدا کی گئی۔ملک میں36ایل این جی کے پاور پلانٹس لگائے گئے جو 5 روپے فی یونٹ سے بھی سستی قیمت پر بجلی پیدا کررہی ہیں۔30سے زائد ممالک ایل این کے ذریعے بجلی پیدا کررہی ہیں۔قطر کے ساتھ معاہدے کو کئی مرتبہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ چور سب سے زیادہ چوری کا الزام لگاتے ہیں۔کرپٹ آدمی سب سے زیادہ کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں۔وفاقی کابینہ کے وزیراطلاعات کو یہ تک پتہ نہیں کہ بجلی کی قیمتوں کو تعین حکومت نہیں۔ نیپرا کرتی ہے۔کوئی میری ساکھ کو چیلنج کریگا میں اس کی ساکھ کو چیلنج کروں گا۔ہمارے دور میں سستی ترین بجلی پیدا کی گئی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کو چیئرمین نیب لگانا ن لیگ حکومت کی بڑی غلطی تھی۔ اس کا پچھتاواصرف پی پی پی اور ن لیگ کو نہیں، پی ٹی آئی کو بھی ہے۔

شیئر: