Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اکاونٹس کے بعد جعلی کمپنی اسکینڈل

 کراچی ...جعلی اکاونٹس کے بعد جعلی کمپنی اسکینڈل بھی منظرعام پرآگیا۔محکمہ صحت کے نائب قاصد کومحکمہ انکم ٹیکس نے 16کروڑ روپے سیلزٹیکس کا نوٹس بھیج دیا ۔ ایف بی آرنے کمپنی مالک قراردے کرمقدمہ درج کرلیا۔ کورنگی کے رہائشی نائب قاصد محمد زاہد انورنے سندھ ہائی کورٹ میں اپنا معاملہ پیش کرتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا کہ انکم ٹیکس والوں نے 16 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زئد کے سیلز ٹیکس کی چوری کا الزام لگاکرپہلے نوٹس بھیجاپھرایف بی آرکی جانب سے مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔کہا جارہاہے کہ میں میسرزمارک انٹرپرائززنامی کمپنی کا مالک ہوں ۔میرا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔ میرے نام پر کس نے کمپنی بنائی کچھ معلوم نہیں۔محکمہ انکم ٹیکس نے کمپنی اکاونٹ کے بجائے میرا تنخواہ والا اکاو نٹ منجمد کردیا۔

شیئر: