Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو کی بیش قیمت گھڑی کے چرچے

 
مانچسٹر:پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ روز اپنے نئے کلب جوونٹس کی ٹیم کے ہمراہ اپنے پرانے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف میچ کھیلنے پہنچے تو انہوں نے اعتراف کیا یہ ان کے لئے ایک انوکھا تجربہ ہے ۔دونوں ٹیمیں چیمپیئنز لیگ کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔پریس کانفرنس کے دوران ان کی قیمتی گھڑی نے بھی میڈیا کی توجہ حاصل کئے رکھی جس کی مالیت12لاکھ پونڈ بتائی گئی ہے اور یہ424 ہیروں اور جواہرات سے مزین تھی۔ پریس کانفرنس میں رونالڈو سے زیادتی کے الزامات کے بارے میں بھی سوال کیا گیاتاہم انہوں نے ایک مرتبہ پھر انہیں غلط قرار دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں بے گناہ ہیں۔رونالڈو نے گزشتہ سیزن کے دوران چیمپیئنز لیگ کے فاتح ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ چھوڑ کر اطالوی کلب جوونٹس میں شمولیت اختیار کی جبکہ ریئل میڈرڈ سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے پہلا چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔رونالڈو نے کہا کہ وہ اس میچ کو یادگار بنانے کی کوشش کریں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: