Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اور مہندرسنگھ دھونی پسندیدہ کرکٹر ز ہیں، ثناء میر

دبئی:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون بولر کا اعزاز پانے والی ثناء میر نے عمران خان اور مہندر سنگھ دھونی کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔ ثناءمیر نے کہا کہ میرے پسندیدہ کرکٹرز پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ہند کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی ہیں۔قبل ازیں ثناء میر نے ہمیشہ دھونی کو فیورٹ قرار دیا تھا تاہم اب عمران خان بھی اس فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔دھونی کے بارے میں ان کی رائے ہے کہ دھونی کھیل کے میدان اور میدان سے باہر بہت اچھے انداز سے معاملات کو کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں اس راز سے بھی پردہ اٹھایا تھا کہ دھونی پاکستانی خواتین ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور کرکٹر ہیں۔ثناء میر آئی سی سی کی ون ڈے میچز کی رینکنگ میں نمبر ون بولربن گئی ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق 32 سالہ ثناءمیر 663 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں ۔سابق کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ سیریز میں ثناءکی شاندار بولنگ پرفارمنس سے ٹیم تو کامیاب نہ ہو سکی لیکن ثناء میر کو رینکنگ میں 4 درجے ترقی ملی اور بولرز میں ٹاپ پر پہنچ گئیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: