Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان نے کپل کی مشکل دور کردی

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کپل شرما کے کرئیر کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کپل شرما کا نیا ٹی وی شو پروڈیوس کرینگے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق کپل شرمااپنے ٹی وی شوکے بارے میں کئی ماہ سے ذہنی تذبذب کا شکار ہیں تاہم اب ان کی یہ مشکل سلمان نے دور کردی ہے۔ کپل کا اگلا شو سلمان خان کے پروڈکشن ہاﺅس کے تحت نشر کیاجائے گا۔
 
 

شیئر: