Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سب سے بڑاسائبر حملہ؟

  کراچی ....پاکستان میں سب سے بڑے سائبر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک کے ایک بڑے اسلامی بینک کے پے منٹ کارڈ کے ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا گیا۔80کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ پانچ ہزار سے زائد کا رڈز غیر محفوظ بتائے جاتے ہیں۔ بینکنگ ذرائع نے بتایا سائبر حملے کے باعث ہونے والے نقصان کے بارے میں متاثرہ بینک کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم اپنے صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس سروس کی فراہمی کو عارضی طور پر معطل کئے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔اسے فنی خرابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ہنگامی مرا سلہ جاری کرتے ہوئے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام پے منٹ کارڈز کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ پے منٹ کارڈ کے ذریعے کئے جانے والے لین دین بالخصوص بیرون ملک لین دین کے ریئل ٹائم کی نگرانی کی جائے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کسی غیر معمولی واقعہ کی صورت میں فور ی طور پر مطلع کریں۔ سائبر حملے کے پیش نظر پاکستان میں بینکوں نے سیکیورٹی کے پیش نظر بیرون ملک ٹرانزیکشن عارضی طور پر روک دی۔ صارفین کے لئے بھی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی جا رہی ہے۔

شیئر: