Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی تنازعہ خون خرابے میں تبدیل ہوسکتا ہے،سری لنکن اسپیکر

کولمبو۔۔۔سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کارو جیسوریا نے خبردار کیا ہے کہ ملک کا موجودہ سیاسی تنازعہ خون خرابیمیں تبدیل ہوسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ صدر میتھری پالا سری سینا سے بات کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیں اور قانون سازوں کو،برطرف  وزیر اعظم اور سربراہ مملکت کے درمیان زیادہ طاقتور ہونے کی کوشش کا معاملہ حل کرانے کا موقع دیں۔ اس مسئلے کو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ یہ مسئلہ اگر سڑکوں پر لے آئے تو بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوگا۔انہوں نے کہا صدر میتھری پر زور دیا ہے کہ وہ وِکراماسِنگے کو پارلیمانی ووٹ کے ذریعے اپنی اکثریت ثابت کرنے کا موقع دیں۔واضح رہے کہ سری لنکن صدر نے 26 اکتوبر کو پارلیمنٹ کو 26 نومبر تک معطل کرتے ہوئے وزیرِ اعظم رانل وکراماسِنگے اور ان کی کابینہ کو برطرف کردیا تھا۔ وکراماسِنگے کو برطرف کرنے کے بعد صدر نے سابق وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے کو وزارت عظمیٰ کا قلمدان سونپ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -یوپی : لکھنؤ سمیت5شہروں میں چلیں گی’’زعفرانی‘‘ بسیں

شیئر: