Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنج پن کا علاج غذا بھی دوا بھی

گنج پن بالوں کا ایک ایسا مسئلہ ہے جو  بدصورتی کے ساتھ ساتھ شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے .  بالوں کا گرنا ، کمزور ہونا اور خراب ہونا انکی صحت اور خود آپکی اپنی صحت کا پتہ دیتا ہے .  اگر آپ بالوں کے مسائل سے دوچار ہیں  تو سب سے پہلے اپنی غذا پر توجہ دیں .  بالوں میں فرق لگانے سے بھی پڑتا ہے اور کھانے سے بھی .  پھل اور سبزیاں کھائیں  ، فریش جوس کو اپنی روزمرہ کی غذا کا حصہ بنائیں  . ناریل کھائیں اور ناریل کا پانی پیئیں  .  پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں  . اسکے علاوہ  آدھا کھیرا ، ایک چقندر  ، دو عدد گاجر  ، ایک سیب ، آدھا لیموں  اور چند پتے پالک لے کر  سب کو گرائنڈ کر کے  جوس نکال لیں اور روزانہ صبح نہار منہ پیئیں .  بالوں میں لگانے کے لیے بھی ایک ہیئر ماسک بنائیں .  دو  کھانے کے چمچ  دہی ، ایک کھانے کا چمچ ماش کی دال کا آٹا  ،  آملہ پاؤڈر  ، ہم وزن سرمہ ،  رتن جوت  اور ایک کھانے کا چمچ کیسٹر آئل  ملا کر پیسٹ بنالیں اور گنج پن والی  جگہ پر  مساج کریں .
 

شیئر: