Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی سی اجوائن کے بڑے فوائد

اجوائن ہرکچن میں موجود ہوتی ہے .  اس ہر کھانے میں نہیں لیکن چند مخصوص ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے .  یہ نہ  صرف کھانےکو ذائقہ دیتی ہے بلکہ  ایک بہترین  اینٹی  آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل  بھی ہے.  یہ جسم کو وٹامن کے فراہم کرتی ہے  جوہڈیوں کی نشونما کے لیے اہم ہے .  وٹامن کے خون کو  جمنے سے بھی بچاتا ہے .  اجوائن جلد کو انفیکشن سے   بھی محفوظ رکھتی ہے .   اسکا استعمال  سر درد  ، نزلہ زکام ،  گلے کی سوزش اور کھانسی  جیسی بیماریاں ٹھیک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے .   اجوائن  درد اور سوزش میں  فائدہ پہنچاتاہے .  اجوائن کا تیل جلد میں جذب ہو کر  ہڈیوں اور جوڑوں تک پہنچتا ہے .  پٹھوں کی سوزش ، کھیل کے دوران لگنے والی  چوٹ  اور گٹھیا جیسے مسائل دور کرنے کے لیے یہ تیل انتہائی مفید ہے .  اجوائن سینے کی جلن اور تیزابیت میں بھی فوری آرام پہنچاتی ہے .  یہ موٹاپا اور سوجن دورکرنے کے لیے بھی مفید ہے .  اگر کوئی کیڑا کاٹ لے تو فوراً وہاں  اجوائن کا تیل لگالیں  . اسکے علاوہ کیڑوں سے محفوظ رہنے کے لیے آپ اسے پہلے بھی ہاتھوں اور پاؤں  پر لگا سکتے ہیں .  اسکے باقاعدہ استعمال سے آپ  کئی قسم کی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں .  لہذا اسے غذا کا لازمی حصہ بنائیں .  اجوائن اور اسکے تیل کا استعمال  جراثیم اور ان سے پھیلنے والے امراض  سے جسم کی حفاظت کرتا ہے . 
 

شیئر: