Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس سی سی کپ آفٹر نوں: ٹائمیکس لوتھرز ، اسٹالینز اورجوتن پینگوئن کی فتح

 ریحان مغل کی شاندار سنچری، شمس الدین اور خرم عزیز کی پہلی وکٹ پر سنچری پارٹنرشپ،عاصم حفیظ کی نصف سنچری، وقاص اور عمران علی کی عمدہ بولنگ
سید مسرت خلیل۔ جدہ
ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے تعاون سے کھیلے جانے والے "ایس سی سی چیلنج کپ آفٹر نون" کے میچوں میں ٹائمیکس لوتھرز نے ابو داود کو48رنز سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔اوپنرز شمس الدین اور خرم عزیز نے اننگز کا آغازجارحانہ انداز سے کیا ۔ دونوں نے دکٹ کے چاروں طرف بہترین اسٹروک پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 75گیندوں پر 127رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ خرم 39گیندوں پر 2چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 71رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ شمس الدین 56گیندوں پر 4شاندار چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 92رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ وہ بدقسمتی سے 8رنز کی کمی سے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کر سکے۔با بر نے 27رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ابو داو د عابد 43،علی شان27اور بابر سینئر22رنز ناٹ آوٹ کی مدد سے 7وکٹوں نقصان پر 141رنز بنا سکی۔
دوسرے میچ میں اسٹالینز نے ٹائمکس کے کے آر کے خلاف 37رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ اسٹالینز نے 6وکٹوں پر 165رنز اسکور کیا جس میں عاصم حفیظ 54،عبدالرحمن 16،سہیل 21اورعقیل کے 27رنز ناٹ آوٹ شامل تھے۔شمس الدین نے 32 رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ٹائمکس کے کے آر 9وکٹوں پر 28 رنز تک محدود رہی۔ جلیل 35رنز اور شمس الدین 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ وقاص نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 23رنز دیکر 4اور عبدالباسط نے 10رنزدیکر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 
آخری میچ یکطرفہ رہا جس میں حکماانٹرنیشنل کوجوتن پینگوئن نے 117رنز کے واضح فرق سے ہرادیا۔جوتن پینگوئن نے ریحان مغل کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے۔ریحان مغل نے دلکش اسٹروک پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 69گیندوں پر 6شاندار چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 135رنز بنائے۔ صادق اور شبیر نے 22،22رنز بناکر ان کا عمدہ ساتھ دیا۔ سلمان نے 37رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں حکما انٹرنیشنل عمران علی کی عمدہ بولنگ کے سامنے صرف 93رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمود اور سلمان نے مزاحمت کرتے ہوئے بالترتیب 29اور 28رنز بنائے۔ عمران علی نے 30رنز دیکر 5 وکٹیں، حسنین نے 6 اور صدیق نے 17رنز دیکر 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔   
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: