Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس سی سی چیلنج کپ:مارننگ ڈویژن میں13 میچوں کا فیصلہ

 
 یونیورسل یونائٹیڈ، اے سی ای ، بہار انٹرنیشنل فائٹرز ، سدافکو ،ایپکس فریٹ،فرینڈ ز ریپبلک کلب، دکن یوتھ، مازروئی، الکبانی کرکٹ گروپ، سپر سی سی، آرکوما ، رئیل اینڈ روم اسپائک اور ناسکو کی فتح
سید مسرت خلیل- جدہ 
  ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے تعاون سے کھیلے جانے والے "ایس سی سی چیلنج کپ "مارننگ ڈویژن" میں 13میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں یونیورسل یونائٹیڈنے حیدرآباد اسٹرائیکلز کو 7وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جاوید52، امان جاوید 32 اور عطا 35 ناٹ آوٹ کی مدد سے 7وکٹوں پر 155رنز بنائے ۔ عارف 13رنز دیکر 3اور طارق صدیقی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں یونیورسل یونائیٹڈنے 3وکٹوں پر وننگ ٹاگٹ حاصل کرلیا۔ اعجاز خان 45،وسیم 32اور ندیم نے 23رنز اسکور کیا۔ طارق صدیقی 37رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
دوسرے میچ میں اے سی ای نے سعودی گرین کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔گرین نے تمام وکٹوں پر 146رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ ہمایوں خان 31، کامران 18، نذیر فاروقی 25اور اسامہ 28رنز نمایاں اسکوررز تھے۔ اشفاق نے 24رنز دیکر 4، احمد ، عبدالرحمن پٹیل اور عابد نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں اے سی ای نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں پر حاصل کرلیا۔یسٰین نے 59رنزبنائے۔ احمد مستوئی 37رنز کے ساتھ 66گیندوں پر 103رنز کی پارٹنرشپ بھی قائم کی۔منظر قدوائی نے 36رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے میچ میں بہار انٹرنیشنل فائٹرز نے سپر سی سی کو 64رنز سے ہرادیا۔بہار فائٹرز نے 6وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ علی 34رنز نے کاشف 26 رنز کے ساتھ 68رنز،الطاف 54 رنز ناٹ آوٹ نے شیر بہادر 44رنز کے ساتھ مل کر 71رنز کا اضافہ کیا۔احسان نے 41رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سپر سی سی 8 وکٹوں پر 121رنز تک محدود رہی۔ صدیق 31اوراحسان نے 26رنز بنائے۔جان نے 28رنز دیکر 3اور فیصل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
چوتھے میچ میں سدافکو نے آرکوما کو 9وکٹوں سے شکست دے دی۔ آرکوما نے 4وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ عبدالواسع نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3چھکوںاور 11چوکوںکی مدد سے 60گیندوں پر 94رنز بنائے۔ شریف 24اور نبیل 20رنز ناٹ آوٹ نے اسکور میں مفید اضافہ کیا۔ ثاقب نے 22رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔جواب میں سدافکو نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف عبور کرلیا۔ فیصل پٹیل اور احمد مغیر نے دوسری وکٹ پر 76گیندوں پر 135رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ قائم کی۔ فیصل 53اور مغیر 44گیندوں پر 80رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔
پانچویں میچ میںایپکس فریٹ نے رئیل اینڈ روم کو 6وکٹوں سے ہرادیا۔ رئیل اینڈ روم نے اکبر علی 26 عبدالرحمن 25 اور عامر 32رنز کی مدد سے 134 رنز بنائے۔ عمر نے 19رنز دیکر 3اور عرفان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایپکس فریٹ نے 4وکٹوں
 پر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔
چھٹے میچ میںفرینڈ ز ریپبلک کلب ( ایف آر سی) نے حیدرآباد اسٹرئیکرز کو 72رنز سے ہرادیا۔ایف آر سی نے 5وکٹوں پر 150رنز بنائے۔صبور عثمان نے 47رنز بنائے۔ انھوں نے ظفر 18رنز کے ساتھ ملکر 56رنز کا مفید اضافہ بھی کیا۔ مصطفی 27رنز ناٹ آوٹ اور آصف 24رنز نمایاں بیٹسمین تھے۔اکرم نے 24رنز پر 3کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی۔جوا ب میں حیدرآباد اسٹریئکرز 9وکٹوں پر صرف 78رنز بناسکی۔سرفراز 29 رنز ناٹ آوٹ اور فیضان 23رنز کے علاوہ کوئی نمایاں اسکور نہیں کرسکا۔ 5کھلاڑی صرف 10رنز کے اضافے سے آوٹ ہوگئے۔ محاذنے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 7رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں۔ 
ساتویں میچ میں دکن یوتھ نے ڈیلائیٹ کو 71رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 4وکٹوں پر 191رنز بنائے۔ ہدایت نے 46 گیندوں پر 81رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ انھوں نے پہلی وکٹ پر فہد 22رنز کے ساتھ ملکر 84رنز کی پارٹنرشپ قائم کی پھر ابراہیم 25رنز کے ساتھ 69رنز کا اضافہ بھی کیا۔شریف نے 16رنز بنائے۔امان نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ڈیلائیٹ کلب 120رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ احمد اور فرحان نے بالترتیب 32اور 22رنز بنائے۔خالد،شاہد اور عارف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
آٹھو یں میچ میں مازروئی نے آئی این این جی اسپورٹس کو 6وکٹوں سے ہرادیا۔ آئی این این جی اسپورٹس نے 6وکٹوں پر 174رنز بنائے۔عامر 26اوربلال33رنز نے 67رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ احتشام 42رنز اور صلاح الدین 35رنز نے 68رنز کا اضافہ کیا۔ بلال محمود نے 15رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ سلمان نے 43رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میںمازروئی نے 98گیندوں پر 4 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔سفیان لہری 52رنز نے سلمان 48رنز کے ساتھ ملکر 78رنز کی شراکت قائم کی۔سہیل 53رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔شہزاد نے 24رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
نویں میچ میں الکبانی کرکٹ گروپ نے بہار انٹرنیشنل فائٹرز کو 24رنزسے ہرادیا۔ الکبانی نے 7وکٹوںپر 166 رنز بنائے۔عمران قیصر 62محمد ناصر 55اور اویس شبیر نے 17 رنز کی اننگ کھیلی۔شیر بہادر نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں بہار انٹرنیشنل 139رنز تک محدود رہی ۔ انورچاندی 66اور الطاف نے 22رنز بنائے شیرا ز نے 24رنز دیکر 4، سہیل نے 33رنز دیکر 3اور لقمان الفت نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
دسویں میچ میں سپر سی سی نے اے ڈبلیو سی سی کو 3وکٹوں سے ہرادیا۔ اے ڈبلیو سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں پر 167رنز بنائے۔ نانجی45، سعید شاہ 28، اسد 16اور عبدالخالق نے 36رنز بنائے۔ سپر سی سی نے 102 گیندوںپر 7 وکٹوں پر مطلوبہ ہدف عبور کرلیا۔ صادق،بلال،اسماعیل اور رئیس نے بالترتیب 30،38،39اور21رنز بنائے۔ عدنا ن نے 25رنزدیکر 4اور نانجی نے 46رنز پر 2وکٹیں حاصل کیں۔
11ویں میچ میں آرکوما نے ایم ایف سی سی کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایم ایف سی سی نے 5وکٹوں پر 150رنز بنائے۔
عبدالجبار 61، جبران 29 اور شمس نے 21رنز ناٹ آو¿ٹ بنائے۔شبیر 29 اور نبیل 38رنز دیکر بالترتیب 3 اور 2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جواب میں آرکوما نے 99گیندوں پر 2وکٹوں کے نقصان پر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔عبدالواسع نے 52 گیندوں پر 3چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 92رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ا نھوں نے دوسری وکٹ پر شریف 36رنز کے ساتھ ملکر 82گیندوں 141رنز اضافہ بھی کیا۔
12ویں اور 13ویں میچوں میں رئیل اینڈ روم اسپائک نے انڈین انٹرنیشنل اسکول جدہ کو 22رنز سے اور ناسکو نے اے ڈی آئی الیون کو 9 وکٹوں سے شکست دےدی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: