Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ ...وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی ہمراہ ہیں۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی وزیر ٹرانسپورٹ اور پاکستانی مسعود خالد نے استقبال کیا ۔عمران خان قیادت سے ملاقاتیں اور شنگھائی صنعی ایکسپو میں بطور خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔وزیراعظم شنگھائی فورم کے موقع پر دوسرے عالمی رہنماوں سے بھی ملاقات کرینگے۔ وہ چین کے مالیاتی اور کاروباری شعبے کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی روایتی دوستی کی علامت ہے جو پاک چین سدا بہار تذویراتی تعاون پر مبنی اشتراک عمل کی مظہر ہے۔ 

شیئر: