Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات‘ تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش

بیجنگ:  وزیرا عظم عمران خان نے چین پہنچنے کے بعد آج چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرا عظم نے حکومت سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا سرکاری دورہ کیا ہے، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوسرے میں وزیر اعظم کی کابینہ کے دیگر ارکان بھی ساتھ موجود ہیں جن کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات ہوئی اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط کرنے سمیت دیگر موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ شب چینی قیادت کی دعوت پر بیجنگ پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرریلوے شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق داؤد اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال بھی ہیں۔ آج عمران خان اور شی جن پنگ کے کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک چین کی ترقی سے بہت متاثر ہے۔ چینی صدر کا ویژن اور قیادت بہترین مثال ہے۔  چین جس طرح غربت اور کرپشن سے نمٹا ہے کسی اور ملک نے نہیں کیا۔ پاکستان غربت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔
دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات سے خطے کو ثمرات مل رہے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہیں۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

شیئر: