Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو وائے 93 اسمارٹ فون لانچ

ویوو کمپنی کی جانب سے مڈ رینج اسمارٹ فون وائے 93 متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں اسنیپ ڈریگن 439 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں 6.2 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے اور اس میں فیس ان لاک فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4030 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 215 ڈالر ہے اور اسے کالے اور سرخ رنگ میں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: