Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

املوک غذائیت اور لذت سے بھرپور پھل

ان  دنوں بازار میں   املوک  کی بہاردیکھنے کو ملتی ہے . یہ ایک جاپانی پھل ہے  جو سر پر تاج لیے ٹماٹر سی شباہت لیے ہوتا ہے .  یہ نہ صرف ایک  ایک نرم اور شیریں ذائقہ دار پھل  ہے بلکہ بہت سے طبی خواص بھی رکھتا ہے . املوک میں چونکہ مٹھاس زیادہ ہوتی ہے  اس لہے اسے کھانے سے  کیلوریز زیادہ ملتی ہیں  تاہم چکنائی بہت  کم  ہوتی ہے  .  اسکے گودے میں  غذائی فائبر  یا ریشے کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں .  اس پھل میں صحت کو  فائدہ پہنچانے والے  فلیوونوئڈز  اور پولی فینولک اینٹی آکسیڈنٹس  موجود ہوتے ہیں .  یہ اجزاء انفیکشن اور سوزش ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں .  املوک میں موجود یگر اینٹی آکسیڈنٹس میں  وٹامن اے ، بیٹا کیروٹین  ، لائیکوپین  ، لوٹین اور زی ایگزانتھین شامل ہیں . یہ تمام مرکبات  جسم کو فری ریڈیکلز اور  ری ایکٹیو آکسیجن سپیشیز  سے محفوظ رکھتے ہیں  اسطرح قبل  از وقت بڑھاپے اور  کینسر سمیت دیگر امراض سے تحفظ  فراہم کرتے ہیں .  یہ  بڑھتی عمر کے ساتھ لاحق ہونے والے بصارت سے محرومی کے عارضے سے بھی  بچاتے ہیں . یہ پھل جسم  کی ضرورت کا   80  فی صد وٹامن سی فراہم کرتا ہے  اورمدافعاتی نظام کو  انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے .  یہ خون کے سرخ خلیات کی پیداوار میں بھی مدد یتا ہے. 
 

شیئر: