Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر فائرنگ،پاکستانی خاتون جاں بحق

اسلام آباد... لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ ہندوستانی فوجی نے خاتون کو اسنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا ۔لوانا کھیتر گاﺅں میں سرحد کے اس پار سے فائرنگ سے 22 سالہ منزہ بی بی جاں بحق ہوگئی ۔ پوسٹ سے فائر اسنائپر کی گولی اس وقت لگی جب وہ اپنے گھر کے برآمدے میں روشنی کی مدد سے کچھ تلاش کر رہی تھی۔ گولی خاتون کے سر پر لگی جس سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔پاکستان میں متعین ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ہندوستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری نہ کرنے اور شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا ۔جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا ۔دفتر خارجہ حکام نے کہا کہ ہند آئے روز سرحدوں پر بلا اشتعال فائر نگ کرتا ہے ۔ اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔دفتر خارجہ کے مطابق ہندکی جانب سے رواں 2018ءمیں اب تک 2312مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔35سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں۔

شیئر: