Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینوو زیڈ 5 پرو سلائیڈر لانچ‎

لینوو کمپنی نے زیڈ 5 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے اس فون میں سب سے زیادہ اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر اور 6.39 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ 95 فیصد اسکرین پر مشتمل ہے۔فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 24 میگاپکسل کا سیکنڈری ایمیجر شامل ہے۔ فون کے فرنٹ کیمرے کو سلائیڈر میں جگہ دی گئی ہے اور اس میں 16 میگا پکسل اور 8 میگاپکسل کے دو سنسر شامل کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر بھی دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3350 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے اس کی فروخت شروع ہو جائے گی۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 287 ڈالر اور 128 جی بی کے ساتھ 330 ڈالر ہے۔ فون کو سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: