Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکنی جلد کی حفاظت کے لیے فیس پیک

چکنی جلد چونکہ حساس ہوتی ہے لہذا دیگراقسام کی جلد کے مقابلے میں اسے زیادہ  توجہ کی ضرورت ہوتی ہے .  ورنہ اضافی چکنائی اور ایکنی جلد  کو بری طرح سے متاثر کرتے ہیں .   چکنی جلد کی مناسب صفائی اور جلد کی مناسبت سےفیس پیک کا استعمال  جلد کی حفاظت  کے لیےنہایت ضروری ہے . فیس پیک کا روزانہ استعمال جلد کی اضافی چکنائی دور کرنے  میں اہم کردار اداکرتا ہے .  قدرتی اجزاء پر مشتمل فیس میک کو آپ با آسانی تیار کرسکتے ہیں.  ایک چوتھائی پیالی اوٹ میل لےکر پکا لیں . اس میں ایک چوتھائی چمچ ماچا پاؤڈر  ،  آدھا چمچ شہد اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں .  یہ ماسک چہرے پر دس منٹ کے لیے لگائیں اور  دس منٹ بعد چہرے کا مساج شروع کریں . چہرے پر دانے ہونے کی صورت میں نرمی سے مساج کریں تاکہ رگڑ لگنے کے باعث جلد پر سوزش پیدا نہ ہو .   اس کے بعد چہرہ دھو لیں لیکن تولیے سے خشک نہ کریں  .  ماچا پاؤڈر میں اینٹی آکسیڈنٹس کی زبردست مقدار موجود ہوتی ہے  . آپ اس ماسک کو صبح کے وقت استعمال کریں  تاکہ آپکی جلد کو  صبح سویرے ہی ضروری اینٹی آکسیڈنٹس  فراہم ہو جائیں.  اسطرح آپ کی جلد پر سیبم پروڈکشن کا عمل سست ہو جائے گا .
 

شیئر: