Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کی درآمدات15 سال میں 30 ٹریلین ڈالر

شنگھائی...چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کر دیا۔ چین درآمدات بڑھا کر عالمی برادری سے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ تمام ممالک کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ چین کی درآمدات آئندہ 15 سال میں 30 ٹریلین ڈالر ہوجائیں گی۔ شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں انقلاب برپا کر دیا ۔ اس وقت دنیا بھر کے ممالک کو مشترکہ چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا چین دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی فرق ختم کرنا چاہتا ہے۔تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ یک طرفہ نظام کے خلاف متحدہ ہو جائیں۔ چین دنیا کے لئے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا۔ اقوام عالم کے لئے تجارت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں گے۔ چین دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو فروخ دے گا۔ نمائش میں 130 ممالک کے مندوبین اور 2800 کمپنیاں شریک ہیں۔
 

شیئر: