Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : سالانہ محفل حمد و نعت کانفرنس 29 نومبر کو ہو گی

محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
پاکستان قراءت و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلی شمشاد خان تنولی، بانی و صدر محمد عرفان عادل، نائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی، سیکرٹری جنرل انجینئر سید جنید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان قراءت و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت وسیرت رسول کانفرنس ان شاءاللہ 29 نومبر بروز جمعرات کو منعقد ہو گی جسکے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 
  • کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
سالانہ پروگرام کے حوالے سے ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محفل کے انتظامات کو باہمی مشاورت سے طے کیا گیا۔ میٹنگ میں محمد عرفان عادل، قاری طلعت شریف نقشبندی، انجینئر سید جنید احمد، حاجی منظور احمد، قیصر شہزاد، عمران صابر، ڈاکٹر محمد طیب،سہیل یونس، میاں انور خورشید، محمد بوٹا، محمد شہباز اور عابد حسین نے شرکت کی۔ آخر میں دعا اور حاضرین کی تواضع پرتکلف ظہرانے سے کی گئی۔
 

شیئر: