سعودائزیشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

ریاض۔۔۔۔نجی اداروں میں 4برس کے دوران سعودائزیشن کی شرح 19.4فیصد تک بڑھ گئی۔ سوشل انشورنس کے ادارے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حالیہ 4برسوں کے دوران نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح ریکارڈ شکل میں بڑھی ہے۔ نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی اوسط ماہانہ تنخواہ میں بھی اس دوران اضافہ ہوا ہے۔ سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودی ملازمین کی اوسط تنخواہ 6133ریال ہوگئی ہے۔ تنخواہوں میں شرح نمو4.6فیصد ہے۔ یہ اضافہ 2018ء کے آغاز سے تیسری سہ ماہی کے اختتام تک ہوا ہے۔ شروع میں ماہانہ اوسط تنخواہ 5861ریال تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -وزارت تجارت نے 2.557جی ایم سی طلب کرلی

شیئر: