Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیمینشیا کے خطرے سے خود کو محفوظ رکھیں ‎

ڈیمنشیا  ایک خاص دماغی حالت کا نام ہے جس میں انسان   آہستہ آہستہ مختلف ذہنی صلاحیتیں  کھونے لگتاہے .  یادداشت متاثر ہوتی ہے  اور معمولی باتوں پر توجہ دینا مشکل ہو جاتا ہے .   مختلف نوعیت کے مسائل  اسکی وجہ ہو سکتے ہیں .  سر اور دماغ میں لگنے والی کوئی چوٹ  اسکا سب بن سکتی ہے .  اس وقت دنیا بھر میں تقریبا ً  50 ملین افراد اس مرض کا شکار ہیں  اسکے باوجود افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں  البتہ چند باتوں پر عمل کر کے اس سے بچنے کی کوشش کی جا سکتی ہے . 
سب سے پہلی اور اہم بات یہ سر کی کسی بھی چوٹ سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں .  سر میں لگنے والی کوئی بھی معمولی سی چوٹ بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی وجہ بن سکتی ہے . نوجوانی میں ایسے کھیلوں سے بچیں  جو سر اور دماغ کی چوٹ کا سبب بن سکتے ہوں .   اسکےساتھ ساتھ وزن پر توجہ دیں  . ذیابیطس کا شکار ادھیڑ عمر افراد میں وزن کی زیادتی  ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھا دیتی ہے .  ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول  بھی ڈیمینشیا کے خطرے سے دوچار کرسکتے ہیں  لہذا بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے وزن اور کارڈیو ویسکیولر  صحت کا خیال رکھیں . 
فزیکل ایکٹیویٹی  صحت مند  بڑھاپے  کے لیے ضروری ہے .  جسمانی  محنت و مشقت اور باقاعدگی سے ورزش اور چہل قدمی  بڑھتی عمر میں  ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں  برقرار رکھنے میں   مدد دیتے ہیں .  صحت بخش خوراک بھی ڈیمینشیا کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ہے .  اناج ، سبزی ، پھل ،  مچھلی ، خشک میوہ جات  ، زیتون  کاتیل اور گوشت کا جسم کی ضرورت کے مطابق متناسب استعمال   بلڈ پریشر متوازن رکھنے اور اسطرح ڈیمینشیا سے بچانے کے لیے بنیاد ثابت ہوتے ہیں .  نیند کا نہ آنا یا بنا کسی معمول کے سوناجاگنا  بھی بڑھتی عمر کے ساتھ صحت پر برے اثرات مرتب کرتا ہے  . اگر آپ  بڑھاپے میں ڈیمینشیا جیسے مرض سے بچنا چاہتے ہیں  تو  نیند پوری لیں اور اپنی ذہنی اور جسمانی  صحت کا خیال رکھیں . 

شیئر: