سامسنگ گیلکسی جے 7 پرائم کے لئے اوریو اپڈیٹ جاری‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے 2016 میں لانچ ہونے والے اسمارٹ فون جے 7 پرائم کے لیے اینڈرائڈ اوریو اپڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ فون کو ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ مارشمیلو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔ اپڈیٹ کا ہجم 1040 ایم بی ہے اور اس میں یوزر انٹرفیس ، اسمارٹ ویو ، سام سنگ کلاوڈ اور اکاؤنٹ وغیرہ میں بہتری لائی گئی ہے۔ کی بورڈ میں نئے جیف ٹیب کو شامل کیا گیا ہے اور ویڈیو کو دوگنی اسپیڈ سے دیکھنے کی سہولت بھی پیش کی گئی ہے۔ اینڈرائڈ اوریو اپڈیٹ میں پکچر ان پکچر موڈ کو بھی پیش کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ نوٹیفیکیشن ڈاٹ اور ڈوئل میسنجر آپشن بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
 

شیئر: