Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچی نے موبائل فون سے والدین کی 110 ہزار یوان کی پونجی لٹا دی

بیجنگ ۔۔۔چین کی ایک 11سالہ لڑکی نے اپنے والدین کی جمع پونجی موبائل فون کے ذرعے لٹا دی۔ ذرائع کے مھابق وسطی چین کے ہوبی صوبے کی رہائشی مسز لانگ  نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ ان کی جمع کی ہوئی رقم جوایک لاکھ 10ہزار  یوان پر مبنی تھی ، وہ موبائل فون کے ذریعے ان کے بینک اکائونٹ سے اڑا لی گئی ہے۔ مسز لانگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے  اپنے  بینک میں یہ رقم جمع کررکھی تھی تاہم  اپنے پرانے فون  کے ساتھ  انہوں نے  بینک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ   بیٹی کو دے دیا تھا۔  جس کا مقصد  بازار سے منگوائے گئے  اسنکس  کی ادائیگی تھی۔ تاہم  ان کی بیٹی نے لائیو  اسٹریمنگ  کے میزبانوں کو  تحائف  روانہ کرنے شروع کردیئے۔  انہوں نے کہا کہ  میں نے جب اپنا  بینک اکاؤنٹ چیک کیا تو میں یہ دیکھ کر  حیرت  دوچار ہوگئی کہ اس میں موجود  110 ہزار  یوان  جو  12 ہزار پونڈ بنتے ہیں ،  غائب ہوچکے ہیں۔  واضح رہے کہ  مسز لانگ اور ان کے شوہر  جنگ ژاؤ نامی شہر میں ایک دکان پر اسٹیم برگر فروخت کرتے ہیں۔  انہوں نے  غلطی سے پانچویں جماعت کی طالبہ اپنی بیٹی کو  موبائل فون کھیلنے کیلئے دیا تھا۔ 
 

شیئر: