Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگا وزن اور اعضاٗ کو توازن میں رکھنے میں مددگار‎

یوگا وزن کنٹرول کرنے کے لیے ایک بہترین ورزش مانی جاتی ہے .  یوگا کی خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ آپ کے تمام اعضاء اور وزن کو توازن میں رکھتا ہے .  یوگا کا کوبرا پوز وزن کم کرنے کے لیے مقبول ہے لیکن اگر کوئی کمزور جسامت اور کم وزن  والا شخص اسے کرے تو  وہ ایک آئیڈیل وزن اور جسامت حاصل کرسکتا ہے .  الٹے لیٹ جائیں  . اپنے دونوں ہاتھ سینے کے اطراف میں رکھیں  اور سانس لیتے ہوئے ہاتھوں پر وزن ڈال کر اوپر اٹھنے کی کوشش کریں .  مگر کولہے ہر گز نہ اٹھائیں  .اگر جسم میں لچک ہو تو کہنیوں کے بل اوپر کو اٹھا جا سکتا ہے .  یا ہاتھ تھوڑے آگے رکھ کر بھی اوپر اٹھ سکتے ہیں . 
سن سیلوٹ ،  کپال بھاٹی ، فش پوز اور  سرونگ آسن بھی کمزور اور دبلے جسم کو صحت مند اور خوبصورت بنانے  میں مددگار ثابت ہوتے ہیں .  فارورڈ بینڈ یعنی آگے کو جھکنے والا آسن بھی  کم وزن افراد کے لیے باکمال سمجھا جاتا ہے .  زمین پر بیٹھ جائیں اور دونوں ٹانگیں سامنے سیدھی پھیلا لیں . اب سانس لیتے ہوئے بازو اوپر لے جائیں  اور سانس نکالتے ہوئے آگے کی طرف جھکنا شروع کریں .  ہاتھوں سےپاؤں کو چھونے کی کوشش کریں . جہاں تک آسانی سے ممکن ہو جائیں  مگر زور ، زبردستی اور جھٹکے نہ لگائیں .  خیال رہے کہ فارورڈ بینڈ کرتے ہوئے آپ کی ٹانگیں  بالکل سیدھی ہوں .  اس آسن میں پندرہ سے تیس سیکنڈز تک رکیں  اور پھر وقفے سے مزید دو مرتبہ اس آسن کو دہرا لیں .  یوگا کے ساتھ مکمل اور بھرپور خوراک اور مناسب نیند  دبلے جسم کو صحت مند ، خوبصورت اور سڈول بنانے میں آپکی مدد کریں گی . 
 

شیئر: