Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیم فنڈمیں اووسیز پاکستانیوں کی کاوشیں قابل قدر ہیں، عرفان افسر اعوان

دبئی : پاکستان تحریک انصاف دبئی کے صدر عرفان افسرا عوان نے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داود سے دبئی میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کر کے انہیں ڈیم فنڈز اور نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراءدیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ڈیم کی تعمیر کے سلسلہ میں اوورسیز پاکستانی اپنی کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں ، ان کی کاوشیں قابل قدر ہے ۔اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔عرفان افسراعوان نے مشیر وزیر اعظم پاکستان عبدالرزاق داود کو نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور ان کی عملی شمولیت پر تجاویز بھی دیں کہ کس طرح اوورسیز پاکستانی نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کی کامیابی میں اپنا عملی کرادار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعظم عبدالرزاق داود نے صدر تحریک انصاف عرفان افسراعوان کی ڈیم فنڈز کی تعمیر میں پاکستانی کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات ضرور لیں گے تاکہ اس بڑے منصوبے میں کامیاب و کامران ہو سکیں۔
 

شیئر: