فور کے ایچ ڈی آر ڈسپلے کے ساتھ شیاؤمی کا نیا ٹی وی لانچ

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے می ٹی وی 4 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ٹی وی میں 65 انچ فور کے ایچ ڈی آر ڈسپلے دیا گیا ہے۔یہ ٹی وی اینڈرائڈ بیس ہے اور اس میں الٹرا تھن میٹل باڈی دی گئی ہے۔ ٹی وی میں کاڈ کور کورٹیکس اے 53 پروسیسر دیا گیا ہے۔ ٹی وی میں ڈول بائے آڈیو اور فور کے ایچ ڈی آر ویڈیو سپورٹ بھی شامل ہے۔ ڈیوائس کو کمپنی نے 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا ہے۔ ٹی وی میں خصوصی طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیکڈ وائس سسٹم بھی دیا گیا ہے جو کہ ریموٹ کنٹرول سے کام کرتا ہے۔ٹی وی کو چین میں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے اور اس کی قیمت 5999 یان ہے۔
 

شیئر: