Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری کامیابیوں نے خواتین کھلاڑیوں کو نیا عزم دیا ، ثناء میر

  گیانا: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بولر ثناء میر کا کہنا ہے کہ میری کامیابی سے کھیل کے میدانوں میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین کا عزم مزید پختہ ہوا۔حال ہی عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمانے والی بولر ثنا ءمیر نے آئی سی سی کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اس کامیابی سے کھیل میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین میں ایک نئی امید جاگی ہے کہ اگر محنت کی جائے تو کسی بھی کھیل میں عروج حاصل کیا جاسکتا ہے۔ثناء میر نے کہا کہ اب بھی پاکستان میں خواتین کیلئے کھیلوں کا کوئی ایونٹ کروانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہوں تو اسپانسرز اور کاروباری ادارے پوچھتے ہیں کہ کیا پاکستانی خواتین اس قابل ہیں کہ کھیلوں کی دنیا میں کیریئر بنا سکیں۔ میرے خیال میں اب یہ بحث ختم ہو جانی چاہئے کہ لڑکیاں کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیں یا نہیں، میرے عالمی نمبر ون بننے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ محنت اور کوشش سے پاکستان ویمنز اسپورٹس میں بھی مقام حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا جب کوئی سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتا تو اسے ایسے سوال نہیں کرنے چاہئیں اگر موقع ہی نہیں دیا جاتا تو کارکردگی کے بارے میں سوال بے معنی ہے ۔ انگلینڈ ، آسٹریلیا اور یہاں تک کہ ہند میں بھی خواتین کرکٹ کو پوری اہمیت دی جاتی ہے اور وہاں ایسے سوال نہیں پوچھے جاتے ۔اس لئے بہتر ہے کہ پاکستانی اسپانسرز اور کاروباری ادارے ویمنز کرکٹ سے متعلق اپنی سوچ بدلیں اور غلط فہمی سے جان چھڑائیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: