Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کراٹے چیمپیئن شپ میں سعدی عباس کی فتح

  میڈرڈ:ورلڈ کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان کے سعدی عباس نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے اپنی ابتدائی دونوں فائٹس جیت لیں۔اسپین کے شہر میڈرڈ میں ورلڈ کراٹے چیمپیئن شپ جاری ہے، 11 نومبر تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 140 ملکوں کے کھلاڑی شریک ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی سعدی عباس کررہے ہیں، جنہوں نے اپنی پہلی فائٹس میں کامیابی سمیٹی ہے ۔ پہلی فائٹ میں سعدی عباس نے ہندوستانی حریف کو شکست دی جبکہ دوسری فائٹ میں فلسطین کے خلاف0-2 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی کراٹے چیمپیئن نے کہا تھا کہ وہ مکمل فٹ نہیں تاہم ملک کی عزت اور نیک نامی کیلئے میڈرڈ پہنچے ہیں۔ اس چیمپیئن شپ میں شرکت کے پوائنٹس ملیں گے، ہر راونڈ تک رسائی کے الگ الگ پوائنٹس ہیں، جن سے ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے میں مدد ملے گی۔سعدی عباس نے بتایا کہ میری کیٹگری میں مجموعی طور پر 96 ممالک شریک ہیں اور کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دے کر ملک کا نام روشن کروں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: