Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آتشزنی کے ذمہ دار 15افراد گرفتار

جدہ ۔۔۔جدہ پولیس نے شہر کے شمال مشرقی محلے الاجواد میں کباڑ کو نذر آتش کرنے والے مقام پر پہنچ کر 15افراد کو گرفتار اور 5ٹرکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ انہیں السامر پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے رپورٹ دی تھی کہ جدہ کے مشرق میں بعض لوگ کباڑ نذر آتش کرر ہے ہیں ۔ اس نے موقع پر موجود ایک صاحب سے اس کا سبب دریافت کیا تو اسے زدوکوب کر دیا گیا ۔ مقامی شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ۔ فوراً ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور وہاں موجود 15افراد کو گرفتار کر لیا ۔

شیئر: