اہلیان حائل کے استقبالیہ میں شاہ سلمان کی شرکت

حائل ۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اعزاز میں حائل کے شہریوں نے شاندار استقبالیہ دیا ۔ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان شریک ہوئے ۔ گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد اور نائب گورنر شہزادہ فیصل بن فہد سمیت حائل کے اہم عہدیدار اور عمائدین استقبالیہ میں موجود تھے ۔ قرآن پاک کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ یہاں ادبی ثقافتی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر نایف المھیلب  نے سپاس نامہ پیش کیا۔انہوں نے شاہ سلمان کی حائل آمد پر مقامی باشندوں کے جذبات و مسرت کا ادبی انداز میں اظہار کیا ۔ 

شیئر: