مکہ کے بکر احاطے میں 77غیر قانونی تارکین گرفتار

مکہ مکرمہ۔۔۔مکہ مکرمہ پولیس نے بکر احاطے میں چھاپہ مارکر 77غیر قانونی ایشیائی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ایشیائی تارکین بکر احاطے میں جمع ہیں ۔ وہ وہاں ریڑھی پر سامان رکھ کر فروخت کرنے کی تیاریاں کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں پرانے طرز کی ایک مکان میں نقلی عبائے تیار کراکر ریڑھیوں پر فروخت کر رہے ہیں ۔ پولیس نے انہیں جائے وقوعہ پہنچ کر گرفتار کر لیا اور شمیسی ترحیل کے حوالے کرد یا ۔ 

شیئر: