بیف نہاری کرے ناشتے کی لذت میں اضافہ‎

اجزاء۔
بیف۔ ایک کلو
آئل۔ آدھا کپ
پیاز۔ دو عدد
سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو چائے کا چمچ
ہری مرچ۔ پانچ عدد
نمک ۔حسبِ ذائقہ
سفید زیرہ پسا ہوا۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
(دار چینی،بڑی اور چھوٹی الا ئچی،لونگ،تیز پتہ،جائفل)پسا ہوا۔ دو چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ۔آدھا چائے کا چمچ
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
سونف پسی ہوئی۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
آٹا ۔آدھا کپ
ترکیب:پکانے والے بر تن میں آئل، پیاز، سفیدزیرہ ثابت ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لا ئٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔پھر بیف، ہری مرچ ثابت،نمک، زیرہ پاؤڈر،دھنیا پسا ہوا،(دار چینی،بڑی الائچی،چھوٹی الائچی،لونگ،تیز پتہ،جائفل)، پساہوا،لال مرچ اورہلدی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔گرم پانی ڈال کر بیف کو گلنے تک پکائیں۔گل جانے پر آٹےکو بھون کر تھوڑے سے پانی میں ملا کرپسا ڈال دیں اور سونف بھی ڈال دیں۔ اب بیف نہاری سرو کرنے کے لیےتیا ر ہے۔
 

شیئر: