Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیوی بیٹسمین روس ٹیلر کا محمد حفیظ کے ایکشن پر اعتراض

  ابو ظبی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میں کیوی بیٹسمین روس ٹیلر کی جانب سے پاکستانی بولر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر دوران میچ اعتراض اٹھانے پر کپتان سرفراز احمد نے امپائرز سے احتجاج کیا۔ میچ کے 18ویں اوور میں محمد حفیظ کی گیند پر ٹیلر نے امپائرز کی جانب حفیظ کے ایکشن سے متعلق اشارہ کیا جس کا مقصد امپائرز پر اس بات کا اظہار کرنا تھا کہ آپ اسپنر ’چکنگ‘ کر رہے ہیں؟حفیظ ماضی میں اپنے بولنگ ایکشن پر متعدد مرتبہ رپورٹ ہوچکے ہیں تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے انہیں کلیئر قرار دیا گیا۔ حفیظ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سال کیلئے بولنگ کی پابندی کا سامنا بھی رہا۔ روس ٹیلر کے اشارے میں پاکستانی کپتان غصے میں نظر آئے اور کیوی بلے باز کی اس حرکت پر امپائرز سے بھرپور احتجاج کیاکہ یہ اشارے غیر مناسب ہیں اور کیمروں کے ذریعے سے دنیا بھر میں اس کا برا اثر جاتا ہے۔بعدازاں بھی دوران میچ سرفراز کو کئی مرتبہ احتجاجاً سر ہلاتے دیکھا گیا۔ امپائرز نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: